دنیا

برطانوی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ

برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ کی تقریبات،لندن میں دن کاآغازباسٹھ توپوں کی سلامی سےہوا.

تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ پرلندن میں دن کا آغاز باسٹھ توپوں کی سلامی سے ہوا،ملکہ سبزرنگ کا لباس ریب تن کیے بھکنگم پیلس کی بالکونی میں آئیں توبلیک ہاک ہیلی کاپٹروں نےسلامی دی.

ملکہ الزبتھ کی90ویں سالگرہ پر ہوائی جہازوں نےلندن کی فضامیں قوس قزاح کےرنگ بکھیرے.

ملکہ ایلزبتھ شاہی بگھی میں سوار ہوکر میدان میں آئیں تو بینڈباجوں سےآؤ بگھت کی گئی،شاہی دستےنےملکہ کوسلامی دی.

برطانیہ کےوزیراعظم ڈیوڈکیمرون بھی عام لوگوں کی طرح اپنی ملکہ کو ہیپی برتھ ڈے کہنےآئے.

دریائےٹیمز میں رنگ برنگی کشتیوں کی ریلی بھی نکلی جس نے ملکہ کی سالگرہ کو مزید یادگار بنادیا.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close