دنیا

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے اپنی والدہ کو 2 سال سے سعودی بادشاہ سے چھپا کر رکھا ہے کیونکہ۔۔۔‘ تہلکہ خیز دعویٰ منظر عام پر آگیا، سعودی عرب میں کھلبلی مچ گئی

امریکی نیوز نیٹ ورک ’این بی سی نیوز‘ نے اپنی ایک رپورٹ میں عجیب و غریب دعوٰی کر ڈالا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے گزشتہ دو سال سے اپنی والدہ فہدہ بنت فالح کو اپنے والد سے چھپا رکھا ہے۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ محمد بن سلمان سمجھتے ہیں کہ ان کی والدہ کے خیال میں وہ اپنے کزن پرنس محمد بن نائف کو ہٹا کر ولی عہد بنے ہیں، اور ان کی والدہ اس بات کی مخالف ہیں اور ان کے والد کو ان کے خلاف کرسکتی ہیں۔این بی سی نیوز کا کہنا ہے کہ کم از کم 14 سابق و موجودہ امریکی سینئر امریکی عہدیداران نے انہیں بتایا ہے کہ ان کے پاس اس طرح کی اطلاعات موجود ہیں کہ پرنس محمد بن سلمان نے اپنی والدہ کو اپنے والد سے چھپا رکھا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پرنس محمد کی والدہ کو سعودی عرب میں ایک محل میں رکھا گیا ہے لیکن انہوں نے اپنے والد کو بتایا ہے کہ وہ علاج کی غرض سے ملک سے باہر ہیں۔ واضح رہے کہ شاہ سلمان نے پرنس محمد بن نائف کو ولی عہد کے عہدے سے گزشتہ سال ہٹایا تھا اور ان کی جگہ اپنے بیٹے محمد بن سلمان کو ولی عہد تعینات کیا تھا۔ پرنس محمد بن سلمان اس وقت وزیر دفاع کے عہدے پر فائز تھے

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close