دنیا

پال واکر، ون ڈیزل کو ‘ہمیشہ’ یاد

ہولی وڈ کے کامیاب اداکار وِن ڈیزل نے حال ہی میں اپنے دوست آنجہانی پال واکر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شئیر کی ہے، جس میں وِن اپنی بیٹی پاؤلین کو ہوا میں اچھال رہے ہیں اور پس منظر میں پال واکر انہیں مسکراتے ہوئے دیکھ رہے ہیں۔

واضح رہے کہ پال واکر کا 2013 میں ایک کار حادثے میں اُس وقت انتقال ہوگیا تھا، جب ان کی فلم ’فیوریس 7‘ کی شوٹنگ چل رہی تھی۔

ون ڈیزل نے پال واکر کی یاد میں اپنی بیٹی کا نام ’پاؤلین‘ رکھا تھا۔

انسٹا گرام پر شیئر کی گئی اس تصویر کے ساتھ وِن ڈیزل نے لکھا، ‘ہمیشہ

پال کی وفات کے بعد فلم کی شوٹنگ بھی کافی متاثر ہوئی تھی جس کے بعد اسے پال واکر کے بھائی کی مدد سے مکمل کیا گیا۔

فلم ’فیوریس 7‘ 2015 کی کامیاب فلم قرار پائی تھی جس کے بعد ون ڈیزل نے اس کے اگلے حصے ’فاسٹ 8‘ کا بھی اعلان کیا تھا۔

ون ڈیزل اور پال واکر ساتھی اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین دوست بھی تھے جنھوں نے ایک ساتھ ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ کے تمام حصوں میں کام کیا۔

ون ڈیزل، پال کے انتقال کے بعد سے ان کی تصاویر شئیر کرتے رہتے ہیں جس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ وہ پال سے کتنے قریب تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close