دنیا

ایونکا ٹرمپ کی ننھی پری ارابیلا بھی سر لگانے کی ماہر، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی نواسی ’’ارابیلا‘‘کی سر لگانے کی ویڈیومنظر عام پر آتے ہی وائرل ہوگئی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا اکثر اوقات اپنے بچوں کی نٹ کھٹ شرارتیں اور باتیں سوشل میڈیا پر لوگوں سے شئیر کرتی رہتی ہیں جنہیں دیکھ کر مداح خوب لطف اندوز ہوتے نظر آتے ہیں۔تاہم اب ایوانکا نے اپنی ننھی بیٹی’’ ارابیلا ‘‘کی ایک ویڈیو شئیر کی ہے جس میں وہ ایک گانے پر اپنی آواز کا جادو جگاتی نظر آرہی ہے۔ارابیلا کے گانا گانے کا یہ دلچسپ اندازسوشل میڈیا پروائرل ہوگیا ہے ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close