دنیا

ٹی وی دیکھتے شوہر کو اچانک اپنی بیگم سکرین پر ایسا شرمناک ترین کام کرتی نظر آگئی کہ واقعی پیروں تلے زمین نکل گئی

کنبرا: آسٹریلیا میں ایک شخص گھر میں بیٹھا ٹی وی دیکھ رہا تھا کہ اچانک اسے اپنی بیگم سکرین پر نظر آ گئی جو ایسا شرمناک ترین کام کر رہی تھی کہ دیکھ کر بیچارے کے پاﺅں تلے سے زمین ہی نکل گئی۔ ڈیلی سٹار کی رپورٹ کے مطابق جارج نامی اس شخص کی خوبرو بیوی مشعیل معروف ریئلٹی ٹی وی شو’سیون ایئر سوئچ‘ میں شرکت کر چکی تھی اور اس نے شوہر کو بتایا تک نہ تھا۔ جب اس کے شوہر نے اسے ٹی وی پر دیکھا وہ ایک سوئمنگ پول میں برہنہ حالت میں پیراکی کر رہی تھی۔

رپورٹ کے مطابق شو کی کو قسط جارج نے دیکھی اس میں ٹام نامی نوجوان مشعیل کا پارٹنر ہوتا ہے اور وہ اس کے ساتھ پول میں اس شرمناک حالت میں موجود ہوتی ہے۔ مشعیل اس قسط میں اعلان کرتی ہے کہ ”میں بالکل برہنہ ہوں۔“ پھر وہ ٹام سے کہتی ہے کہ ”مجھے میرا پیراکی کا سوٹ دو۔“اپنی بیوی کو اس حالت میں دیکھنے کے بعد جارج کا کہنا تھا کہ ”مشعیل کو اس حالت میں دیکھ کر مجھے شدید صدمہ پہنچا۔ میں سوچ بھی نہیں سکتا تھا کہ وہ ایسا کام کرے گی۔ اس نے مجھے انتہائی تکلیف پہنچائی ہے۔ وہ جانتی تھی کہ اس کی یہ حرکت مجھے دکھ دے گی لیکن اس کے باوجود اس نے یہ کیا۔

اس کا یہی مطلب ہے کہ اسے میری کوئی پروا نہیں۔ اسے کوئی لحاظ نہیں کہ اس کا شوہر کیا سوچتا ہے۔اگر میں یہاں کسی ایسی لڑکی کے ساتھ برہنہ لیٹ جاﺅں جسے میں چار دن پہلے ملا ہوں تو اس کا صاف مطلب یہ ہو گا کہ میں اپنی بیوی کے ساتھ نہیں رہنا چاہتا۔ لہٰذا میں ایسی لڑکی کے ساتھ کیوں رہوں جسے میری عزت کا کوئی خیال نہیں۔ میں اسے چھوڑ کر جا رہا ہوں۔“ رپورٹ کے مطابق جارج اپنی بیوی کو اس حالت میں دیکھ کر اس قدر غصے میں آیا کہ اس نے مشعیل کے گھر آنے کا انتظار بھی نہ کیا اور گھر چھوڑ کر چلا گیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close