دنیا

بابری مسجد کی جگہ رام مندر ضرور بنے گا، موہن بھاگوت

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا کہ وقت اور حالات سازگار ہیں اور رام مندر ضرور بنے گا، یہ بات موہن بھاگوت نے کل مدھیہ پردیش کے چھتر پور ضلع میں ایک تقریر کے دوران یہ بات کہی۔ وہ چھتر پور ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریبا دس کلومیٹر دور مؤ سھانیہ میں مہاراج چھترسال کی 52 فٹ اونچی مورتی کی رونمائی کی تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے پروگرام میں موجود لوگوں سے خطاب کرتے ہوئے رام مندر کے تناظر میں کہا کہ پورے سماج کو جوڑ کر اب ایک سازگار وقت آ گیا ہے۔ انہوں نے لوگوں سے مخاطب ہوکر کہا کہ آپ کا مقصد ضرور پورا ہوگا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close