دنیا

اورلینڈو واقعہ اسلام کیخلاف استعمال نہ کیا جائے

اسلامی تعاون تنظیم نے کہا ہے کہ فلوریڈا میں ہونے والے حملے کے تناظر میں تحقیقات سے قبل کسی قسم کی رائے قائم نہیںکرنی چاہیے اور نہ ہی اس واقعے کو اسلام کیخلاف مہم کے طور پر استعمال کرنا چاہیے۔

تنظیم کی طرف سے جاری بیان میں امریکی حکام پر زور دیاگیاکہ وہ کسی قسم کی تحقیقات سے قبل اس واقعے کو مسلمانوں کیخلاف کسی مہم کیلیے پلیٹ فارم کے طور پر استعمال نہ کرنے دے اور نہ ہی قبل ازوقت کوئی رائے قائم کی جائے۔اس واقعے کو امریکاکا داخلی معاملہ سمجھا جائے اوراسے کسی سیاسی ایجنڈے سے منسلک نہ کیا جائے۔

واضح ر ہے کہ فلوریڈا کے شہرآرلینڈو میں ہم جنس پرستوں کے لئے مخصوص نائٹ کلب میں مسلح شخص نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 50 افراد ہلاک اور 53 زخمی ہوگئے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close