دنیا

اسرائیل غزہ میں املاک کی تباہی کا ہرجانہ ادا کرے:اقوام متحدہ

اقوام متحدہ نے اسرائیل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ 2014 کے موسم گرما میں غزہ پر مسلط کی گئی جنگ کے دوران املاک کی تباہی کا ہرجانہ ادا کرے۔فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے ادارہ برائے پناہ گزین اونروا کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل سنہ 2014 کی جنگ میں غزہ کی پٹی میں عوامی اور پبلک املاک کو تباہ کرنے کا ذمہ دار ہے، اس لیے ادارہ اسرائیل سے غزہ کی پٹی میں املاک کو نقصان پہنچانے کا ہرجانہ ادا کرے۔ اونرا کے جنرل سیکرٹیریٹ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ادارے نے تل ابیب کو اپنے مطالبے سے باضابطہ طورپر آگاہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ میں اسرائیلی سفیر سے مطالبہ کیا گیاہے کہ وہ اپنی حکومت کو غزہ کی پٹی میں املاک کی تباہی پر اس کا ہرجانہ ادا کرنے پرمجبور کرے۔دوسری جانب اسرائیلی اخبار نے یو این میں صہیونی سفیر ڈانی ڈانون کا ایک بیان نقل کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ اقوام متحدہ اسرائیل کو قصور وار قرار دینے کے بجائے اسلامی تحریک مزاحمت حماس کو قصور وار قرار دے۔واضح رہے کہ 8 جولائی سے 26 اگست 2014 کو اسرائیل نے غزہ کی پٹی پر بدترین جنگ مسلط کیے رکھی تھی جس ہزاروں فلسطینی شہید اور زخمی ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close