دنیا

امریکا نے 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی

واشنگٹن: امریکی بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے امریکی مفادات کے خلاف کام کرنے کے الزام میں 7 پاکستانی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ بیورو آف انڈسٹری اور سیکیورٹی نے 23 غیر ملکی کمپنیوں پر پابندی عائد کردی ہے جس میں 7 پاکستانی کمپنیاں بھی شامل ہیں، پاکستانی کمپنیوں پر پابندی امریکی مفادات اور خارجہ پالیسیوں کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے پر عائد کی گئی ہیں۔

خبررساں ادارے کے مطابق جن کمپنیوں پر پابندی عائد کی گئی ان پر مبینہ طور پر جوہری مواد کی ترسیل میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔ رپورٹس کے مطابق کمپنیوں پر پابندی کے باعث پاکستان کی نیوکلیئر سپلائرز گروپ میں شمولیت ایک بار پھر خطرے میں پڑگئی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close