دنیا

لیبیا میں امریکہ کے حملے میں القاعدہ کا اہم کمانڈر موسیٰ ابو داؤد ہلاک

لیبیا میں امریکہ کے فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسی ابو داؤد سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ پاکستان ویوز نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ لیبیا میں امریکہ کے فضائی حملے میں دہشت گرد تنظیم القاعدہ کے سینیئر کمانڈر موسیٰ ابو داؤد سمیت دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

امریکی وزارت دفاع پینٹاگون سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے لیبیا کے علاقے اُوباری میں واقع دہشت گردوں کی کمین گاہوں پر فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں القاعدہ کے سینیئر رہنما موسی ابو داؤد اپنے ساتھی دہشت گرد کے ہمراہ ہلاک ہوگئے۔ موسی ابو داؤد نوجوانوں کی ذہن سازی کیا کرتا تھا اور انہیں دہشت گردی کی تربیت فراہم کرنے کا بھی ذمہ دار تھا۔

افریقہ میں امریکی کمانڈر نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لیبیا میں کئی گئی فضائی کارروائی امریکہ کا اس سال کیا گیا دوسرا فضائی حملہ تھا جس میں توقع کی مطابق کامیابی ملی جب کہ یہ پہلی کارروائی تھی جس میں القاعدہ دہشت گردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ عرب ذرائع کے مطابق اسلامی ممالک میں عدم استحکام پیدا کرنے کے سلسلے میں امریکہ کو سعودی عرب کا بھرپور تعاون حاصل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close