دنیا

یمنی بچوں کی تعلیم سے محرومی کا ذمہ دار سعودی عرب ہے، یونیسف کا اعلان

صنعاء: اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے نتیجے میں بیس لاکھ یمنی بچے تعلیم سے محروم ہوگئے ہیں۔ پاکستان ویوز کی رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے بچوں کے ادارے یونیسف نے اعلان کیا ہے کہ یمن پر سعودی عرب کی جارحیت کے آغاز سے اب تک پانچ ہزار بچے شہید یا اپاہج ہو چکے ہیں۔

اقوام متحدہ کے اس ادارے نے یمن میں پینے کے صاف پانی کے فقدان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دس لاکھ سے زائد بچے مختلف قسم کی بیماریوں منجملہ ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہیں جبکہ ایک کروڑ دس لاکھ بچوں کو فوری طور پر انسان دوستانہ امداد کی اشد ضرورت ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close