دنیا

خونخوار بندر نومولود بچے کو اٹھا کر لے گئے

بھارت، اڑیسہ کے گاؤں تلابستا میں والدہ کے ساتھ سوئے 16 دن کے نومولود بچے کو بندر اٹھاکرلے گئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق بھارتی ریاست اڑیسہ کے ضلع کٹک میں بندر ایک نومولود بچے کو اٹھاکر لے گئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق تلابستا گاؤں میں 16 دن کا نوزائیدہ بچہ اپنے گھر میں اپنی والدہ کے ساتھ سو رہا تھا کہ اسے بندر نے اٹھا لیا، ماں نے جب بندر کو بچہ اٹھا کربھاگتے دیکھا تو شور مچایا تاہم اہل علاقہ کے جمع ہونے تک بندر بھاگ چکا تھا۔اہل علاقہ نے محکمہ جنگلات اور آگ بجھانے والے محکمے کو اطلاع دی جو فوری طور پر علاقے میں پہنچ گئے اور 30 افراد پر مشتمل 3 ٹیمیں تشکیل دے کر علاقے میں بچے کی تلاش میں بھیج دیا گیا ہے۔ ٹیموں کی قیادت کرنے والے محکمہ جنگلات کے افسر سنگرام کیشری نے بتایا کہ والدہ کے مطابق بچے کے گلے میں انفیکشن ہونے کی وجہ سے اسے رونے میں تکلیف ہے اس لئے بچے کے رونے کی آواز نہ سننے کی وجہ سے اس کی تلاش میں مشکلات کا سامنا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close