دنیا

سینڈرز کلنٹن کے ساتھ کام کرنے پر راضی

سینڈرز نے ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کے ساتھ کام کرنے کا وعدہ کیا ہےسینڈرز نے ایک تقریر میں اپنے حامیوں سے کہا کہ یہ بات بہت اہم ہے کہ وہ ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کو وائٹ ہاؤس کی دوڑ جیتنے سے روکیں

انھوں نے ڈیموکریٹک پارٹی میں ’تبدیلی لانے‘ کے لیے بھی کام کرنےکا وعدہ کیا۔

واضح رہے کہ برنی سینڈرز نے گذشتہ ہفتے ہلیری کلنٹن کی جانب سے ڈیموکریٹک پارٹی کی موثر طریقے سے نامزدگی حاصل کرنے کے بعد اپنی مہم کو ختم کرنے کی مزاحمت کی ہے۔

انھوں نے 22 امریکی ریاستوں میں فتح حاصل کی اور ایک کروڑ، 20 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کیے تاہم ہلیری کلنٹن نے ان کے مقابلے میں ایک کروڑ، 60 لاکھ ووٹ حاصل کیے۔

برنی سینڈرز نے جمعرات کو اپنے آبائی علاقے برلنگٹن میں اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے اپنے حامیوں کو اپنی مہم ختم کرنے کا اشارہ دیا۔

اپنے خطاب میں انھوں نے کہا ’اگلے پانچ مہینوں کےدوران ہمارا سب سے بڑا سیاسی ہدف یہ ہو گا کہ ہم ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کو یقینی بنائیں۔انھیں بری طرح شکست دیں اور اس مقصد کے لیے میں ذاتی طور پر اپنا رول شروع کرنا چاہتا ہوں۔‘

ان کا یہ بھی کہنا تھا ’اس میں کوئی راز نہیں‘ کہ میں نے ہلیری کلنٹن کے ساتھ ’بہت زیادہ اہم موضوعات پر شدید اختلافات کے باوجود‘ منگل کی رات ملاقات کی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close