دنیا

سعودی عرب نے پاکستان پر بجلیاں گرادیں، وہ کام کر دیا جس کا کوئی سوچ بھی نہ سکتا تھا، جان کر وزیراعظم کو نیند نہیں آئے گی

جدہ: پاکستان کی معیشت ایک عرصے سے مصیبتوں میں گھری ہے ۔ حکومت کو ملکی و غیرملکی ادائیگیوں میں شدید خسارے کا سامنا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں۔ روپے کی بے قدری اور ڈالر کی اونچی اڑان نے مسائل مزید سنگین کر دئیے، اور رہی سہی کسر سعودی عرب نے خام تیل کی قیمت میں اچانک اور غیر متوقع اضافہ کر کے پوری کر دی ہے۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے غیرمتوقع طور پر ایشیائی خریداروں کے لیے ’عرب لائٹ کروڈ آئل‘ کی قیمت بڑھا دی ہے۔سعودی تیل کمپنی ارامکو (Aramco) کی طرف سے عرب لائٹ کروڈ آئل کی قیمت میں 10سینٹ (تقریباً ساڑھے گیارہ پاکستانی روپے)فی بیرل اضافہ کیا گیا ہے، حالانکہ گزشتہ ہفتے ہونے والے ایک سروے کے مطابق ریفائنرز اور تیل کے تاجر توقع کر رہے تھے کہ ارامکو کی طرف سے کروڈ آئل کی قیمت میں 60سینٹ (تقریباً 70روپے)فی بیرل کمی کی جائے گی۔

رپورٹ کے مطابق برینٹ کروڈ آئل کی قیمت میں بھی 70سینٹ فی بیرل اضافہ دیکھنے میں آیا جس سے اس کی قیمت 68.93ڈالر(تقریباً 7961 پاکستانی روپے) فی بیرل ہو گئی۔ علاوہ ازیں بھی سعودی عرب کی طرف سے تیل کی زیادہ تر اقسام کی قیمت میں اضافہ کیا گیا ہے، 21میں سے 13کی قیمتوں میں اضافہ اور 7کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے جبکہ ایک قسم کے تیل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں کمی یا بیشی بہت اہمیت کی حامل ہوتی ہے کیونکہ مشرق وسطیٰ کے تیل پیدا کرنے والے دیگر ممالک تیل کی قیمتوں میں سعودی عرب کی پیروی کرتے ہیں اور اس کے اثرات پوری دنیا کی آئل مارکیٹس پر مرتب ہوتے ہیں۔سعودی عرب کی طرف سے تیل کی قیمتوں میں اچانک اضافہ، اور وہ بھی ایک ایسے موقع پر کہ جب ہمارے ہاں الیکشن کی آمد آمد ہے، پہلے سے مالی مشکلات میں گھری حکومت کے لئے یقیناً اچھی خبر نہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close