دنیا

ننھے طالبعلموں سے بھری سکول بس کھائی میں جاگری، 27 بچے جاں بحق، درجنوں زخمی

بھارتی ریاست ہماچل پردیش میں اسکول بس کھائی میں گرنے سے 27 بچوں سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ بھارتی ریاست ہماچل پردیش کے ضلع کنگرا میں اسکول بس 200 فٹ گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں 27 طالب علم سمیت 30 افراد ہلاک ہوگئے۔ واقعے کے فوراً بعد ریسکیو ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں اسپتال انتظامیہ کے مطابق بعض بچوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔پولیس کے مطابق حادثے کا شکار ہونے والی بس وزیر رام میموریل اسکول کی تھی اور ہلاک ہونے والوں بچوں کی عمریں 10 سال سے کم تھیں جب کہ بس ڈرائیورسمیت 2 اساتذہ بھی حادثے میں ہلاک ہوئے۔دوسری جانب عینی شاہد کا کہنا تھا کہ تیزرفتاری کےباعث موڑ کاٹتے وقت ڈرائیور بس پر قابو نہ رکھ سکا جس کے نتیجے میں یہ حادثہ پیش آیا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close