دنیا

مسجد کے قریب بم دھماکہ، 6 افراد لقمہ اجل بن گئے

کابل: افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکے کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک اور 9 زخمی ہوگئے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغانستان کے صوبے ہرات میں دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک ہوگئے جن میں 4 بچے بھی شامل ہیں، دھماکے میں 9 بچے زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ بارودی مواد موٹرسائیکل میں ںصب کیا گیا تھا۔ترجمان ہرات گورنر جیلانی فرہاد کا کہنا تھا کہ دھماکا ضلع شنداد میں مسجد کے قریب ہوا تاہم دھماکے کے ذمہ داری اب تک کسی گروپ نے قبول نہیں کی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close