دنیا

شام پہ حملے کی غرض سے آنیوالے امریکی جنگی جہاز پہ روسی جنگی طیاروں کی پروازیں، جدید ائیرڈیفنس سسٹم تیار

شام پہ حملہ کرنے کی امریکی تیاری ہنگامی بنیادوں پہ جاری ہے اور اسی سلسلے میں امریکی صدر نے لاطینی امریکہ کا اپنا دورہ بھی منسوخ کردیا ہے۔ ممکنہ امریکی حملے کا سامنا کرنے کیلئے شام کی دفاعی قوتیں بھی حسب توفیق تیاری کر چکی ہیں۔ ساحلی علاقوں میں روسی لڑاکا طیاروں کی مسلسل پروازیں جاری ہیں۔ گزشتہ روز امریکہ نے شام پہ جارحیت کی دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ دو دن میں شام پہ حملے کا فیصلہ کرلیں گے۔ اس امریکی اعلان کے بعد امریکی جنگی بحری جہاز یو ایس ایس ڈونالڈ کوک کئی میزائلوں سے لیس ہوکر شام کی بحری سرحد کی جانب روانہ ہے، جبکہ روس کے جنگی طیارے میزائلوں سے لیس اس امریکی بحری جہاز پہ پروازیں کر رہے ہیں، خیال کیا جاتا ہے کہ شام کیخلاف ممکنہ امریکی جارحیت بحیرہ روم سے ہوگی۔ گرچہ روس نے امریکہ کو کسی بھی قسم کی جارحیت سے باز رہنے کی تاکید کی ہےاور چین نے بھی اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے، تاہم دوما میں دہشتگردوں کی جانب سے زہریلی گیس کے ہتھیار کے استعمال کے بعد بعید نہیں کہ امریکہ براہ راست اس جنگ میں کودے، کیونکہ غوطہ میں امریکہ، مغرب اور آل سعود کے سدھائے دہشتگردوں کی شکست کے بعد جارح قوتوں کے پاس کوئی اور چارہ نہیں کہ امریکہ براہ راست اس جنگ کا حصہ بنے۔ شام کیخلاف ممکنہ امریکی عزائم کو ناکام بنانے کیلئے سپریم لیڈر رہبر اعلٰی کے مشیر اور ایران کے سابق وزیر خارجہ ڈاکٹر علی ولایتی شام میں پہنچ گئے ہیں جبکہ شام کیلئے روس کے خصوصی مندوب الیگزینڈر لیوٹیویو اس وقت تہران میں موجود ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close