دنیا

داعش کے نیٹ ورک کو پروان چڑھانے میںترکی کی مالی مدد شامل ہے۔ اسرائیل وزیردفاع

اسرائیلی وزیردفاع کا کہناہے کہ ترکی میں موجود کچھ عناصرداعش کی مالی مدد میں مصروف ہیں، امید ہے ترک حکومت ایسے عناصرپرقابوپانے میں کامیاب ہوجائےگی۔
اسرائیلی وزیردفاع موشے یالون کاکہناہے کہ ترکی میں موجود کچھ عناصرداعش سے تیل خریدرہے ہیں۔
ان کا مزیدکہناہے کہ ایسے عوامل ترکی اوراسرائیل میں حالات کی بہتری میں حائل ہیں۔ موشے یالون کا کہناتھاکہ داعش کی معاشی شہ رگ پرقدغن لگانے کافیصلہ ترک حکومت کوکرناہے۔
موشے یالون نے الزام عائد کیا کہ شدت پسند ترکی کے راستے یورپ اورمشرق وسطیٰ میں سفرکرتے ہیں۔
اسرائیلی وزیردفاع نے امیدظاہرکی کہ ترک حکومت داعش کے راستے کو روکنے میں کامیاب ہوجائےگی۔
دوسری جانب امریکہ ترک حکومت اورصدرطیب اردگان پرداعش کی معاونت کے روسی الزامات کوجھوٹ کاپلندہ قراردے چکاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close