دنیا

شام میں ممکنہ فضائی حملے ،یورو کنٹرول نے ایئر لائنز کو سخت وارننگ جاری کر دی

یورپ کی فضائی حدود کی نگرانی کرنے والے ادارے یورو کنٹرول نے ہوائی کمپنیوں کو آگاہ کیا ہے کہ مسافر بردار طیاروں کو بحرہ روم سے گزارنے میں احتیاط برتیں، کیوں کہ امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے دو دنوں میں شام پر فضائی حملے متوقع ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شام کے صوبے غوطہ کے شہردوما پرکیمیائی حملے کے بعد عالمی برادی بالخصوص روس اورامریکا کے درمیان کشیدگی مزید بڑھتی جارہی ہے۔ گذشتہ روزامریکی صدرٹرمپ نے اپنے تازہ بیان میں شام پرمیزائل حملوں کی دھمکی بھی ہے۔امریکی صدر ٹرمپ اورفرانس کی جانب سے دوما میں مبینہ کیمیائی میزائل حملوں کے بعد سے عالمی امن کی صورتحال مزید خراب ہوتی جارہی ہے، امریکا اوراس کے اتحادیوں نے شامی حکومت پر حملوں کا الزام عائد کیا ہے، جس کے بعد شام پرمزائل حملے متوقع ہیں۔
خطرے کے پیش نظر یورپ کے سول ایوی ایشن یورو کنٹرول نے فضائی کمپنیوں کو متبنہ کیا ہے کہ اپنی پروازیں بالخصوص مسافر بردارطیاروں کو بحراہ روم سے گزارنے میں احتیاط برتیں، کیوں کہ اگلے دو دنوں میں شام پر امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے فضائی حملے متوقع ہیں۔امریکا اور روس شامی شہر دوما میں حالیہ دنوں ہونے والے مبینہ کیمیائی بم حملوں پر مختلف مو¿قف رکھتے ہیں اور دونوں ہی المناک واقعے کی آزاد تحقیقات کا مطالبہ بھی کررہے ہیں۔واضح رہے کہ روس اپنے حلیف بشار الاسد کی حمایت میں اقوام متحدہ کے متعدد اجلاسوں میں شام پرعسکری کارروائی کے حوالے سے پیش کی گئی 12 قراردادوں کو ویٹو پاور کے ذریعے مسترد کرچکا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close