دنیا

شام کیخلاف امریکی جارحیت پر دنیا بھر میں احتجاج

امریکہ میں واشنگٹن ڈی سی کے باہر، یونان کے شہر ایتھنز میں امریکی سفارت خانے کے باہر امریکی اتحادیوں کی جانب سے شام پر حملے کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا۔ عراقی اور فلسطینیوں کی جانب سے بھی امریکہ کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ شام کی جانب سے ملک میں باٖغیوں کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں سے مبینہ حملے کو بنیاد بنا کر امریکہ سمیت عالمی برادری کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا اور امریکی صدر نے اس حوالے سے خبردار کیا تھا۔ امریکہ اور اتحادیوں کی جانب سے یہ الزام عائد کیا گیا کہ شامی باغیوں کے خلاف کئے گئے کیمیائی حملے میں 40 سے زائد افراد مارے گئے تھے، جن میں عام شہری بھی شامل تھے، لیکن شامی حکومت نے الزام کی تردید کی۔ امریکہ، برطانیہ اور فرانس نے مشترکہ طور پر شام کی کیمیائی تنصیبات کو تباہ کرنے کے لئے حملہ کیا اور کئی شامی لیبارٹریز کو تباہ کر دیا گیا، جس کے بعد روس اور ایران کی جانب سے سخت تنقید کی گئی، جبکہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس بھی طلب کر لیا گیا تھا، جہاں روس کی قرارداد منظور نہ ہوسکی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close