دنیا

جیل میں جھگڑے کے دوران 7 قیدی ہلاک، متعدد زخمی

امریکی ریاست کیرولینا کے جنوبی حصے کی مقامی جیل میں رات گئے جھگڑے میں 7 قیدی ہلاک اور 17 زخمی ہو گئے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں جھگڑے کا آغاز اتوار کی شب ہوا جس پر رات ڈھائی بجے قابو پالیا گیا۔ جیل حکام نے تصدیق کی کہ لی سی آئی سینٹر میں جھگڑے کے واقعے میں 7 قیدی ہلاک ہوگئے اور 17 زخمی قیدیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی۔ اس حوالے سے ٹوئٹ کیا گیا کہ حالات پر قابو پانے کے لیے سیکیورٹی فورس اور جیل گارڈز کے دستوں میں شامل تمام اہلکار محفوظ رہے۔ حکام کے مطابق واقعے میں ملوث متعدد قیدیوں سے 3 گھنٹے تک پوچھ گچھ کی گئی۔ قیدیوں کی تعداد کے حوالے سے بتایا گیا کہ لی کوریشنل انسٹیٹیوٹ میں تقریباً 16 سو قیدی ہیں، اس جیل کی سیکیورٹی انتہائی سخت ہے، جسے 1993ء میں تعمیر کیا گیا۔ مقامی اخبار کے مطابق جنوبی کیرولینا جیل میں ہلاک ہونے والے قیدیوں کی تعداد گزشتہ برس کے مقابلے میں دگنی تھی، 2017ء میں 12 اور 2016ء میں 5 قیدی ہلاک ہوئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close