دنیا

امریکہ کی ناکامی کے بعد سعودی عرب نے اپنی زمینی فوجیں شام میں داخل کرنے کا عندیہ دیدیا

سعودی عرب نے عندیہ دیا ہے کہ وہ شام میں اپنے فوجیوں کو بھیج سکتا ہے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ امریکا کی سربراہی میں قائم فوجی اتحاد کے تحت سعودی دستوں کو شام بھیجا جاسکتا ہے۔ریاض میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے عادل الجبیر نے کہا کہ ’شام کا بحران جب سے شروع ہوا ہے تب سے ہم فوجی دستوں کو شام بھیجنے کے حوالے سے امریکا سے رابطے میں ہیں‘۔انہوں نے کہا کہ سعودی عرب نے یہ خیال سابق امریکی صدر براک اوباما کے سامنے بھی پیش کیا تھا۔خیال رہے کہ امریکا نے شام میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے اور وہاں دہشت گرد تنظیم داعش اور النصر? فرنٹ کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے 2014 میں عالمی عسکری اتحاد قائم کیا تھا۔اس اتحاد میں سعودی عرب، ترکی، قطر، متحدہ عرب امارات اور اردن کے علاوہ متعدد یورپی ممالک بھی شامل ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close