دنیا

جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پہ مکمل اتفاق رائے ہے، ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ڈاکٹر ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ پاکستان میں اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔اقوام متحدہ میں پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے یو ایس وار کالج کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا پاکستان سات مرتبہ سلامتی کونسل کا رکن منتخب ہو چکا ہےاورچار مرتبہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا رکن منتخب ہوا، پاکستان میں دوسری مرتبہ اقتدارایک سے دوسری منتخب حکومت کو منتقل ہونے جا رہا ہے، پاکستان میں اب جمہوریت کیلئے سیاسی و عسکری سطح پر مکمل اتفاق رائے موجود ہے۔ڈاکٹر ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان نے جامع حکمت عملی سے تمام دہشت گر د گروپوں کا خاتمہ کر دیا، دو لاکھ فوجیوں کے ذریعے دنیا کا سب سے بڑا انسداددہشت گردی آپریشن کیا جس کے باعث پاکستان میں2010کے بعد دہشت گرد حملوں کے واقعات60فیصد کم ہو گئے، اس کا یہ مطلب نہیں کہ چیلنج ختم ہوچکا لیکن ہم اب بھی بہت بہتر پوزیشن میں ہیں، پاکستان بحران سے نکل کر مستحکم معیشت کے دورمیں داخل ہو چکا ہے۔ملیحہ لودھی نے کہا پاکستان اپنے پڑوسی ملکوں میں امن کا خواہشمند ہے، افغانستان میں امن واستحکام کا فروغ پاکستان کی خارجہ پالیسی میں ترجیح رکھتا ہے، پاکستان دیرینہ تنازعات کے حل سے بھارت سے دیرپا تعلقات چاہتا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close