دنیا

دہشت گردی کے خاتمے تک جنگ کوئی نہیں روک سکتا: شامی صدر

دمشق: شام کے صدر بشار الاسد نے کہا ہے کہ ملک سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہونے تک جنگ جاری رہے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق شامی صدر بشار الاسد نے دمشق میں ایران کے نائب وزیرخارجہ حسین جابری انصاری سے ملاقات کی، جس میں شامی صدر نے کہا کہ شام سے دہشتگردی کا مکمل خاتمہ ہونے تک دہشتگردوں کیخلاف جنگ جاری رہے گی، شام پر ان ملکوں کے براہ راست حملے بھی دہشتگردی کیخلاف جنگ کو نہیں روک سکتے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا اور اس کے مغربی نے شام کے بحران کے ابتدائی ایام سے ہی دہشتگردوں کی حمایت کی ہے۔

ایرانی نائب وزیرخارجہ نے کہاکہ شام پر امریکا فرانس اور برطانیہ کے حملے کی اصل وجہ شامی فوج کی کامیابی تھی، جارح طاقتوں کو خوف ہے کہ شامی فوج کی کامیابی کا سلسلہ اسی طرح شام کے دیگر علاقوں میں بھی تیز رفتاری کے ساتھ جاری رہے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close