دنیا

ایران میں شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران شہنشاہ کی حنوط شدہ لاش برآمد، لاش دیکھ کر ۔۔۔۔

تہران: ایران میں شاہی مقبرے کے کھدائی کے دوران حنوط شدہ لاش کے بارے میں خیال جا رہا ہے کہ یہ پہلوی خاندان کے بانی رضا شاہ پہلوی کی باقیات ہیں۔بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایران کے علاقے شھرری میں عبدالعزیم کے شاہی مقبرے کی کھدائی کے دوران ایک حنوط شدہ لاش اور تلوار جیسی اشیاء دریافت ہوئی ہیں۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ عین ممکن ہے حنوط شدہ لاش شاہ ایران رضا شاہ پہلوی کی ہو جنہیں انتقال کے کچھ عرصے بعد مئی 1944 کو اسی مقام پر دفن کیا گیا تھا جس کے لیے معروف آرکیٹیکچر نے خوبصورت مقبرہ ڈیزائن کیا تھا۔اس حنوط شدہ لاش کی جو تصاویر سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا میں شائع کی گئی ہیں ان میں اس لاش کی مماثلت ان تصاویر سے بہت زیادہ ہیں جب رضا شاہ پہلوی کی لاش ایران لاتے وقت کھینچی گئی تھیں۔ ایران کے آخری ولی عہد اور شاہ ایران کے پڑ پوتے نے بھی دعوی کیا ہے کہ حنوط شدہ لاش رضا پہلوی کی ہے اس لیے ایرانی حکومت ہمارے خاندان کو لاش تک رسائی دے تاکہ حتمی تصدیق کی جا سکے۔واضح رہے رضا خان نے 1921 میں فارس کے قاجار خاندان کی حکومت کا تختہ الٹ کر خود وزیراعظم بن گئے تھے اور فارس کا نام تبدیل کر کے ایران رکھ دیا تھا۔ رضا خان نے خود کو شاہ ایران کا لقب دیا اور اپنے خاندان کے لیے پہلوی کی کنیت اختیار کی۔ دوسری جنگ عظیم میں ایران نے جرمنی کا ساتھ دیا جس پر برطانیہ اور روس کی افواج ایران میں داخل ہوگئیں اور رضا شاہ پہلوی کو اقتدار اپنے بیٹے کو منتقل کرکے بیرون ملک جانے پر مجبور کردیا۔ رضا پہلوی کا انتقال 1944 میں افریقہ میں ہوا جہاں سے کچھ عرصے مصر میں رکھنے کے بعد ان کی لاش کو خانہ کعبہ کے طواف کے لیے لایا گیا اور بعد ازاں ایران میں عبد العزیم کے شاہی مقبرے کے قریب دفن کردیا گیا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close