دنیا

پاکستانی نژاد ساجد جاوید برطانیہ کے نئے وزیر داخلہ مقرر

لندن: پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو برطانیہ کا نیا وزیر داخلہ مقرر کردیا گیا ہے۔ بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کے مطابق برطانیہ میں پاکستانی نژاد ساجد جاوید کو مستعفی ہونے والی وزیر داخلہ  امبررڈ  کی جگہ ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں جس کا باضابطہ اعلان وزیراعظم تھریسا مے آج کسی بھی وقت کرسکتی ہیں۔ ساجد جاوید اس سے قبل وزیر برائے کمیونیٹیز کے عہدے پر فائز تھے جہاں انہوں نے 18 ماہ  خدمات سر انجام دیں۔

برطانوی وزیرداخلہ کے عہدے پر فائز ہونے پہلے مسلمان شخص ساجد جاوید کے والدین پاکستان کے علاقے ساہیوال سے تعلق رکھتے ہیں۔ ان کے والد متوسط گھرانے سے تعلق رکھتے تھے جو 1960 کو برطانیہ میں آئے تھے اور ابتدا میں ڈرائیونگ کر کے گزر بسر کی۔ 38 سالہ ساجد جاوید برطانیہ میں ہی پیدا ہوئے اور یہی تعلیم مکمل کی۔ سیاست میں حصہ لینے سے قبل وہ ایک بینکر تھے۔ ساجد جاوید اپنی اہلیہ لارا اور 4 بچوں کے ہمراہ ووسٹر شائر میں رہائش پذیر ہیں۔

ساجد جاوید نے 25 سال کی عمر میں ایک امریکی بینک میں ملازمت اختیار کی اور بینک کی تاریخ کے کم عمر ترین نائب صدر بنے، 2010 کے انتخابات میں کنزر ویٹو پارٹی کی جانب سے پہلے پاکستانی نژاد رکن پارلیمنٹ منتخب ہوئے، ان کو 2010 سے 2015 تک مختلف وزارتوں پر کام کرنے کا موقع ملا۔

واضح رہے کہ برطانیہ کی سیاست اور کارِ حکومت میں کئی پاکستانی اہم کردار ادا کر رہے ہیں گزشتہ برس مئی میں پاکستانی نژاد صادق خان لندن کے پہلے مسلمان میئر منتخب ہوئے تھے اس کے علاوہ کئی پاکستانی نژاد شخصیات رکن پارلیمنٹ بھی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close