More share buttons
Share with your friends










Submit
Featuredدنیا

ایران پر حملہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت اور صلاحیت نہیں، سابق اسرائیلی وزیراعظم

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit

نیویارک: اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی اسرائیل میں ہمت اور صلاحیت نہیں ہے۔ تفصیلات کے مطابق اسرائیل کے سابق وزیر اعظم ایہود اولمرٹ نے اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ کرنے کی اسرائیل میں  ہمت اور صلاحیت نہیں ہے۔

اسرائیل کے سابق وزير اعظم  نے نیویارک میں صہیونی اخبار جروزالم کی سالانہ کانفرنس سے خطاب میں 2007 میں شام پر اسرائیل کے حملے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اسرائيل ایسا حملہ ایران پر کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتا ہے۔

ایہود اولمرٹ نے کہا کہ ہم نے 2007 میں  شام کے ایٹمی پلانٹ کو تباہ کیا لیکن ایسا حملہ ہم ایران پر نہیں کرسکتے ۔ اولمرٹ نے مشترکہ ایٹمی معاہدے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس کا متبادل موجود  ہے تو اس میں تبدیلی ہونی چاہیے لیکن اگر اس کا کوئی متبادل موجود نہیں تو پھر اسے ہاتھ نہیں لگانا چاہیے۔

Share on Pinterest
Share with your friends










Submit
Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close