Featuredدنیا

مسئلہ فلسطین سعودی عرب کا اہم مسئلہ نہیں، محمد بن سلمان

تل ابیب: اسرائيل کے ٹی وی چینل 10 نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

عرب ٹی وی چینل المیادین کے مطابق اسرائيل کے ٹی وی چینل 10 نے اعلان کیا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں یہودیوں سے ملاقات میں کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کے سر فہرست اور اہم مسائل میں شامل نہیں ہے۔

اسرائیل کے ٹی وی چینل 10 کے تجزیہ نگار باراک راوید  کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان نے نیویارک میں 23 مارچ کو یہودی رہنماؤں کے اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ مسئلہ فلسطین سعودی عرب کی ترجیحات میں شامل نہیں اور نہ ہی سعودی عرب اب مسئلہ فلسطین کو اہمیت دیتا ہے کیونکہ سعودی عرب کے لئے اب ایران سب سے بڑا مسئلہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close