دنیا

مسلم کشی جاری، دہلی کا قبرستان مندر میں تبدیل، مورتیاں نصب کر دی گئیں

بھارت کی دارالحکومت دہلی میں بادشاہ تغلق کے دور کے ایک قبرستان کو دو ماہ قبل خاموشی کے ساتھ مندر میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔ یہ مقبرہ دہلی کے صفدر جنگ انکلیو کے پاس ہمایوں پور میں واقع ہے۔ رواں سال کے مارچ میں اسے سفید اور زعفرانی رنگ میں رنگ دیا گیا اور اس کے اندر مورتیاں نصب کر دی گئیں، جبکہ ایسا کرنا محکمہ آثار قدیمہ کے مطابق غیر قانونی ہے۔ اس معاملے پر دہلی کی ریاستی حکومت کی جانب سے تا حال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ دہلی کے ڈپٹی وزیراعلٰی مئیش سسودیا نے کہا ہے ’’اس بارے میں مجھے کوئی معلومات نہیں ہے، میں اس سے متعلق محکمہ سے کہوں گا کہ رپورٹ بھجیں‘‘۔
واضح رہے کہ انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (انٹیک) دہلی کے پروجیکٹ ڈائریکٹر اجے کمار نے کہا کہ اس مقبرہ پر تالا لگا تھا، ہم مقامی لوگوں کی وجہ سے کام نہیں شروع کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پولیس کے پاس بھی گئے لیکن بات نہیں بنی۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مندر بن گیا ہے اور ہم نے اس مقبرے کو کھو دیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ اس مقبرے کے نزدیک ہی اب زعفرانی رنگ کے دو بینچ لگوائے گئے ہیں، جن پر صفدر جنگ انکلیو کی بی جے پی کونسلر رادھیکا ابرول فوگاٹ کا نام بھی درج ہے۔ انٹیک دہلی کی کنوینر سوپنہ لڈل نے کہا ہے کہ ایک تاریخی ورثہ کو مذہبی مقام میں تبدیل کرنا زمین کو قبضہ کرنے کے مترادف ہے۔ انہوں نے مزید کا کہ ہم اس تاریخی ورثہ کے رکھوالے نہیں ہیں بلکہ صرف مرمت کی ذمہ داری ہماری ہے، اس کی حفاظت کی ذمہ داری ریاستی حکومت کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close