دنیا

شمالی کوریا نے اپنا وقت جنوبی کوریا سے ملالیا

شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے بعد اپنا وقت تبدیل کرلیا۔برطانوی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے جنوبی کوریا سے تعلقات میں بہتری کے بعد اپنا وقت تبدیل کرلیا۔ وقت تبدیلی کا فیصلہ دونوں ملکوں کے سربراہوں کی ملاقات میں کیا گیا۔ شمالی کوریا نے اپنی گھڑیاں آدھا گھنٹہ آگے کرلی ہیں جب کہ اب تک شمالی کوریا، جاپان اورجنوبی کوریا سے آدھا گھنٹہ پیچھے چل رہا تھا۔شمالی کوریا کی جانب سے گھڑیاں آگے کرنے کا مقصد دونوں ممالک میں فاصلوں کوکم کرنے سمیت اچھے تعلقات کی علامت قراردیا جارہا ہے۔دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا کے صدر کم جونگ ان سے ملاقات کا مقام اور تاریخ طے کرلی ہے، جس کا جلد اعلان کردیا جائے گا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close