دنیا

ایران کو ہرصورت روکیں گے، ٹرمپ کا اعلان، دنیا پریشان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانوی وزیر اعظم تھریسامے سے ٹیلی فونک گفتگو میں کہا ہے کہ ایران کو کبھی جوہری ہتھیار حاصل نہیں کرنے دیں گے۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے کو ٹیلی فون کر کے ایران کے جوہری معاہدے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ دونوں رہنماؤں نے ایران کے جوہری معاہدے اور شام میں کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کی مکمل روک تھام کے لیے مشترکہ موقف اختیار کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔امریکی صدر نے ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے سے روکنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی قوتوں کے مشترکہ اقدام کی ضرورت پر زور دیا جس پر برطانوی وزیراعظم نے انہیں اپنے تعاون کا یقین دلایا۔ایران کی جانب سے جوہری ہتھیاروں کی تیاری پر سخت عالمی پابندیاں عائد کی گئی تھیں تاہم ایک معاہدے تحت ایران نے جوہری پروگرام کو شفاف اور محدود رکھنے کی یقن دہانی کرائی جس پر ان پابندیوں میں نرمی کردی گئی۔ ایران سے ہونے والے عالمی جوہری معاہدے پر امریکا، برطانیہ، چین، جرمنی، فرانس اور روس نے دستخط کیئے تھے۔واضح رہے کہ عالمی قوتوں اور ایران کے درمیان 2015ء میں ہونے والے جوہری معاہدے کی تجدید کے لیے ٹرمپ کو 12 مئی سے قبل فیصلہ کرنا ہے۔ ڈونلڈ ٹرمپ پہلے ہی اس معاہدے کو ناقص قرار دیتے ہوئے معاہدے سے علیحدگی کا عندیہ دے چکے ہیں جس پر برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے امریکی صدر کو منانے کی کوششیں تیز کردی ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close