دنیا

عراقی فورسز کی داعش کے ٹھکانوں پر بمباری

بغداد: عراقی جنگی طیاروں نے خانہ جنگی کے شکار ہمسایہ ملک شام میں شدت پسند تنظیم داعش کی قیادت کے ٹھکانے پر فضائی حملے کیے۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزیر اعظم حیدر العبادی کے دفتر کے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا کہ ملکی ایئر فورس نے یہ کارروائی عراقی سربراہ حکومت کے حکم پر کی اور اس دوران شام میں داعش کے کمانڈروں کے ایک ٹھکانے پر بمباری کی گئی۔

بیان کے مطابق ان حملوں میں عراقی سرحد کے پار شام کے ریاستی علاقے میں دشیشہ نامی قصبے سے جنوب کی طرف ایک اہم ہدف کو نشانہ بنایا گیا، ان فضائی حملوں کی اس سے زیادہ تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔ عراقی فضائیہ نے شام میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ برس بھی بمباری کی تھی لیکن اب کی جانے والی یہ کارروائی اس سال کے دوران اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close