دنیا

امریکی فوجی شام سے نہیں نکلیں گے، ہم بھی انکے ساتھ موجود رہینگے، جنرل فرانسوا لوکوانٹر

فرانس کے جنرل فرانسو لوکوانٹر نے اعلان کیا ہے کہ ان کا خیال نہیں ہے کہ امریکی فوجی اتنی جلدی اور دہشت گرد گروہ داعش کی مکمل نابودی سے پہلے شام سے خارج ہونگے، اگرچہ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کئی مرتبہ ان فوجیوں کے شام سے نکلنے کے بارے میں بات کی ہے۔ جنرل فرانسوا لوکوانٹر نے سی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ داعش کی شکست ہمارے پروگرام کی پہلی ترجیح ہے، لہذا مجھے یقین ہے کہ ہم امریکیوں کے ساتھ شام میں موجود رہیں گے۔ میرا نہیں خیال کہ امریکی داعش کی شکست سے پہلے شام سے باہر نکلیں گے، اس سلسلے میں باقی جو باتیں کی جاتی ہیں، وہ سیاسی فیصلے ہیں۔ فرانس امریکی قیادت میں داعش کے خلاف جنگ کے نام نہاد امریکی اتحاد میں شمولیت کی بنا پر شام اور عراق میں موجود ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپریل کے شروع میں اعلان کیا تھا کہ تقریباً دو ہزار امریکی فوجی جو حال حاضر شام میں موجود ہیں، انہیں مستقبل قریب میں اس ملک سے باہر نکال لے گا۔ دوسری طرف فرانسیسی جوائنٹ چیف آف اسٹاف کے چیئرمین نے فرانس کی سپیشل فورسز کی شام مین موجودگی کی تصدیق کر دی ہے، لیکن اس بارے میں مزید وضاحت فراہم نہیں کی ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close