دنیا

سعودی عرب کا حوثیوں کے ایک اور بیلسٹک میزائل حملے کو ناکام بنانے کا دعویٰ

ریاض: سعودی عرب نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دارالحکومت ریاض پر حوثیوں کی جانب سے داغے گئے میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کردیا ہے۔ عرب میڈیا کے مطابق حوثی باغیوں نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پر ایک بار پھر بلاسٹک میزائل حملہ کیا ہے۔ حوثیوں کی جانب سے داغے گئے دونوں میزائل کو سعودی عرب کے ایئر ڈیفنس نے فضاء ہی میں تباہ کرکے شہریوں کو بڑے نقصان سے بچالیا۔

عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ انہیں ریاض کے مرکز میں زوردار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں۔ جس کے بعد آسمان پر شعلے بلند ہوتے ہوئے بھی دیکھے۔ علی الصبح سعودی میڈیا نے حوثی میزائل حملے کو ناکام بنانے سے آگاہ کیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران یمن کے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی حدود میں 5 سے زائد مرتبہ میزائل داغے ہیں تاہم ہر بار سعودی ایئر ڈیفنس نے بروقت کارروائی کر کے میزائل کو فضاء میں ہی تباہ کردیا تھا جس کی وجہ سے ان حملوں میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close