دنیا

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات 12 جون کو ہوگی: ڈونلڈ ٹرمپ

نیویارک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ سے ملاقات بارہ جون کو سنگاپور میں ہوگی۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا سماجی روابط کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں کہنا تھا کہ شمالی کوریاسربراہ کم جونگ ان سے12جون کو ملاقات کروں گاانہوں نے اپنے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ ملاقات سنگاپور میں ہوگی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم دونوں اس ملاقات کو دنیا میں امن کے لیے اہم بنانے کی کوشش کریں گے۔ یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک سوشل میڈیا پیغام میں کہا تھا کہ ان کی شمالی کوریا کے سربراہ کے ساتھ ملاقات کے لیے وقت اور جگہ کا تعین کرلیا گیاہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close