دنیا

آرمی چیف نے بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ،امریکی جریدے فوربز نے ایسی فہرست جاری کردی کہ جان کر آپ بھی

امریکی جریدے فوربز کی جانب سے دنیا کے بااثر ترین افراد کی فہرست جاری کردی گئی، جس میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا نام بھی شامل ہے۔اس سالانہ فہرست میں مجموعی طور پر 75 شخصیات کو نامزد کیا گیا ہے جن میں صدور، سی ای اوز، اعلیٰ حکام، کھلاڑی اور کاروباری شخصیات سمیت دیگر با اثر شخصیات شامل ہیں ۔اس فہرست میں ان شخصیات کا انتخاب کیا گیا ہے جن کا بیانیہ مضبوط ہو اور لوگ ان کی شخصیت سے متاثر ہوں۔آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اس فہرست میں 68 ویں نمبر پر جگہ بنائی جس کی اہم وجہ پاکستان میں آپریشن ردالفساد کے ذریعے دہشت گردوں کو منہ توڑ جواب دینا ہے۔اس فہرست میں پہلے نمبر پر چین کے صدر شی جن پنگ، دوسرے نمبر پر روسی صدر ولادی میر پیوٹن اور تیسرے نمبر پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔علاوہ ازیں اس فہرست میں مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس سمیت بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور فیس بک کے بانی مارک زکربرگ کا نام بھی شامل ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close