دنیا

مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11 کشمیری شہید، درجنوں زخمی

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں تحریک آزادی کے اہم رہنما برہان وانی کی شہادت کے بعد وادی میں مظاہرے پھوٹ پڑے جب کہ اس دوران قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے 11 کشمیری شہید اور90 سے زائد زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روزمقبوضہ کشمیر کے علاقے کوکرناگ میں قابض بھارتی فوج  کے ہاتھوں نوجوان حریت پسند کمانڈر برہان وانی اپنے دو ساتھیوں سمیت  شہید ہوگئے تھے جس کے بعد سے مقبوضہ وادی میں میں شدید اشتعال پایاجاتا ہے  اور آج جب  برہان وانی کے آبائی قصبے ترال سے ان  کا جنازہ اٹھایا گیا تو اس میں  ہزاروں کشمیریوں نے شرکت کی جس میں بھارت سے آزادی کے حق میں نعرے لگائے گئے اوراس دوران پوری وادی میں بھارت مخالف ریلیاں بھی نکالی گئیں جس پر قابض بھارتی فوج کی فائرنگ سے  11 کشمیری شہید اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے۔

اس موقع پرمقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی انتظامیہ نے  حریت رہنماؤں سیدعلی گیلانی، یاسین ملک، شبیرشاہ اورمیرواعظ عمرفاروق کو گھروں میں نظربند کر دیا اوراحتجاج کو غیرموثر کرنے کے لیئے انٹرنیٹ کی سہولت بھی معطل کردی گئی جب کہ انتظامیہ نے حالات کے پیش نظریونیورسٹی اور کالج کے امتحانات بھی ملتوی کردیئے۔

واضح رہے کہ برہان وانی کا تعلق مقبوضہ کشمیر کی آذادی کے لیے  جدوجہد میں مصروف تنظیم  حزب المجاہدین سے تھا اور وہ اس کے مقامی کمانڈر تھے جب کہ انہیں نوجوانوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل تھی کیونکہ وہ سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات جاری کرتے رہتے تھے جس میں وہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی کے حوالے سے اپنے خیالات  کا اظہارکرتے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close