دنیا

امریکہ میں سیاہ فام افراد کا احتجاج شدت اختیار کرگیا، بڑے انقلاب کی گھنٹی بجنے لگی

واشنگٹن : امریکا میں سیاہ فام افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ نیویارک میں پولیس نے چوہتر مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔ برطانیہ میں بھی سیاہ فام افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔
نجی تی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکا میں سیاہ فام افراد کے قتل کے خلاف احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔ ریاست منی سوٹا کے شہر سینٹ پال میں مظاہرین نے ہاتھوں میں ہاتھ ڈال کر دائرےکی شکل میں مظاہرہ کیا۔
ریاست ایریزونا کے شہر فینکس میں مظاہرین نے ہائی وے بلا ک کردی۔ پولیس نے مرچوں کا اسپرے کرکے مظاہرین کو منتشر کردیا۔ نیویارک میں پولیس نے چوہتر مظاہرین کو گرفتار کر لیا۔ امریکا میں بڑھتے ہوئے نسلی تعصب کے خلاف لوزیانا اور واشنگٹن سمیت دیگرریاستوں میں بھی مظاہرے کیےجارہےہیں۔
برطانیہ میں بھی سیاہ فام افراد سے اظہار یکجہتی کے لئے لوگ سڑکوں پر نکل آئے۔ جنوبی لندن کے علاقے برکسٹن میں سیکڑوں افراد نے سڑک پر دھرنا دیا جس کے باعث کئی گھنٹے تک ٹریفک معطل رہی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close