Featuredدنیا

کیوبا سے انتہائی افسوسناک خبر، مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 104 مسافر جان کی بازی ہار گئے

ہوانا: کیوبا میں ایک مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس میں 104 افراد سوار تھے۔ کیوبا کے سرکاری ٹی وی کے مطابق شہر ہوانا کے جوزمارتی ایئرپورٹ سے بوئنگ 737 نے پرواز کی اور کچھ دیر بعد ہی گر کر تباہ ہوگیا نتیجے میں بڑی تعداد میں مسافروں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ سیکیورٹی اداروں نے جائے حادثہ کو چاروں طرف سے گھرلیا ہے جب کہ امدادی ادارے بھی وہاں پہنچ گئے ہیں۔
عینی شاہدین نے بتایا ہے کہ انہوں نے ایئرپورٹ کے نزدیک زمین پر آگ کا ایک بڑا گولا دیکھا جس سے دھواں اٹھ رہا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close