دنیا

گولیوں کی گھن گرج میں مذاکرات ممکن نہیں، بھارتی پینترے بازی

بھارتی وزیر مملکت برائے دفاع راؤ اندرجیت سنگھ نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ گولیوں کے گھن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے راؤ اندرجیت نے کشمیر کی صورت حال میں نمایاں بہتری کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو دہشتگردی کے خلاف اپنا کیا گیا وعدہ نبھانا ہو گا جب کہ گولیوں کی گن گرج کے بیچ مذاکرات مشکل ہیں لیکن بھارت اپنے پڑوسیوں کے ساتھ حالات بہتر بنانے کا سلسلہ جاری رکھے گا ۔ انہو ں نے کہاکہ یہ فوج کی کاوشوں کا ہی نتیجہ ہے کہ کشمیر کی صورت حال میں بہتری آئی ہے، بھارت پاکستان کو اس بات کا لحاظ رکھنا ہو گا کہ دہشتگردی کے نتیجے میں خطے میں امن و سکون کی صورت درہم برہم نہ ہو جائے ۔ ہر مسئلے کا حل دوطرفہ اور باہمی بات چیت سے نکالا جا سکتا ہے، بھارت ایک پرامن ملک ہے اور وہ اپنے تمام پڑوسی ممالک کے ساتھ بہتر رشتوں کا خواہشمند ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close