دنیا

فلسطینی قیدیوں کو فٹبال ورلڈ کپ کے میچ بھی دیکھنے نہیں دیں گے، اسرائیلی وزیر

یروشلم: اسرائیلی وزیرکے وزیر برائے عوامی تحفظ گیلاد اردان نے کہا ہے کہ فلسطینی قیدیوں کو فٹبال کا ورلڈ کپ براہ راست ٹی وی پر دیکھنے نہیں دیں گے جس کے لیے جیل قواعد میں تبدیلی کریں گے۔

بین الاقوامی نشریاتی ادارے کے مطابق اسرائیل کے وزیر گیلاد اردان نے کہا ہے کہ جیلوں میں قید حماس کے رہنماؤں اور اراکین کو رواں سال ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے میچز نہیں دیکھنے دیں گے۔ جب تک اسرائیلی فوج اور یرغمالی غزہ کی پٹی میں ہیں اس وقت تک حماس کے اراکین کو کسی چیز سے لطف و اندوز ہونے نہیں دوں گا چاہے وہ فٹبال ورلڈ کپ ہی کیوں نہ ہو۔

اسرائیلی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ قیدیوں کو سہولیات فراہم کرنے والے ادارے ’ اسرائیل پریزن سروس‘ کو حماس کے رکن قیدیوں پر دباؤ بڑھانے کی ہدایت کردی گئی ہے بالخصوص رواں سال 14 جون سے 15 جولائی تک ہونے والے فٹبال ورلڈ کپ کے مقابلے نہیں دیکھنے دیئے جائیں گے اور اس حوالے سے قوانین میں ترمیم بھی کی جائے گی۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close