دنیا

معروف سکالرنے دوٹوک اعلان کرکے مسلمانوں کے دل کی بات کہہ دی

سعودی عرب میں موجود معروف مذہبی سکالر ڈاکٹرذاکر نائیک نے کہاہے کہ اسلام میں خود کش حملے حرام تصور کیے جاتے ہیں ، وہ دہشتگردی کی مذمت کرتے ہیں ۔
سکائپ کے ذریعے بھارتی میڈیا سے گفتگومیں اسلامک ریسرچ فاﺅنڈیشن کے بانی ڈاکٹرذاکر نائیک نے کہا کہ دہشتگردی میں معصوم لوگ مارے جاتے ہیں ، اسلام میں خودکش حملے حرام تصور کیے جاتے ہیں،اُنہوں نے فرانس میں ہونیوالی دہشتگردی کی مذمت کی جس میں 80سے زائد افراد مارے گئے ۔
دہشتگردی اور خودکش حملوں سے متعلق سوالات کے جواب میں ڈاکٹرذاکر نائیک نے کہاکہ خودکش حملوں کی اسلام میں اجازت نہیں جہاںمعصوم لوگ قتل ہوتے ہیںلیکن کئی سکالرز کے نزدیک جنگی حکمت عملی کے طورپر اس کی اجازت ہے ۔
یادرہے کہ ڈھاکہ میں کیفے پر حملے اور ایک دہشتگردکے ڈاکٹرذاکرنائیک کے پیروکار ہونے کے انکشاف کے بعد پیس ٹی وی کی نشریات پر بنگلہ دیش میں پابندی لگادی گئی ۔ڈاکٹرذاکرنائیک ایک معروف سکالر ہیں جن کی ویڈیو ز اور لیکچر آپ کو یوٹیوب وغیرہ پربھی عام مل سکتی ہیں جبکہ ڈھاکہ حملہ آوروں کے ڈاکٹرذاکرنائیک کو فالوکرنے کے بعد بھارتی میڈیا نے ان کی کردار کشی کیلئے ایک مہم شروع کررکھی تھی لیکن اب اُنہوں نے دہشتگردی کی مذمت اور خودکش حملوں کے بارے میں اپنا موقف دے کر سب کے منہ بند کرادیے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close