دنیا

خاتون نے بیک وقت چھ بچوں کو جنم دیدیا، زچہ بچے تندرست

ایرانی شہر تبریز میں خاتون نے بیک وقت 6بچوں کو جنم دے دیا، نومولود میں 4بیٹیاں اور 2بیٹے شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی شہر تبریز میں ایک خاتون نے بیک وقت 6 بچوں کو جنم دیا ۔ بتایا گیاہے کہ 23 سالہ حاملہ خاتون کی زچگی کا یہ پہلا واقعہ تھا جس میں اس نے 4 لڑکیوں اور 2 بیٹوں کو جنم دیا ۔دوسری جانب ہسپتال انتظامیہ نے بتایا ہے کہ ان تمام بچوں کی پیدائش 27 ہفتوں کے بعد آپریشن کے ذریعے ہوئی ہے مگر وہ صحت مند ہیں جن کا وزن 580 تا 960 گرام کے درمیان ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close