دنیا

مسجد کا مینار منہدم ہونے سے 4 افراد جاں بحق،4زخمی

بھارتی ریاست اتر پردیش میں طوفان اور بادوباراں کے باعث مسجد کا مینار منہدم ہو گیا جس کے نتیجہ میں سے 4 افراد جاں بحق جبکہ 4 شدید زخمی ہوگئے۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابق اتر پردیش کے ضلع لکھیم پور کھیری کی پولیس کے ترجمان کا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہناتھا کہ واقعہ گولا گوتوالی علاقے کے بھوڑوار میں پیش آیا جہاں طوفانی آندھی سے مسجد کا مینار ایک مکان پر جاگرا جس کے ملبے تلے دب کر عظیم اللہ ، جنید، نازیہ ، اور علمہ موقع پر جاں بحق جبکہ 4 افراد شدید زخمی ہو گئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو کی ٹیمیں موقع پہنچیں اور زخمیوں کو لاشوں سمیت قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close