دنیا

شمالی کوریا کے سربراہ سے ملاقات وقت پرہوگی، ٹرمپ

واشنگٹن: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا سے سربراہ سے ملاقات وقت پرہوگی۔

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں شمالی کوریا کے ایک اعلیٰ مندوب کم یونگ چول سے ملاقات کے بعد اعلان کیا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ کم جون ان سے 12 جون کوطے شدہ ملاقات اپنے وقت پرسنگاپورمیں ہی ہوگی اوراس حوالے سے سب کچھ طریقے سے طے پا گیا ہے۔

امریکی صدرنے کہا کہ ملاقات میں شمالی کوریا کی جنگ کے باضابطہ خاتمے پربات ہوسکتی ہے جب کہ ضرورری نہیں کہ شمالی کوریا کے متنازع ایٹمی پروگرام پرحتمی معاہدہ طے پا جائے بلکہ اہم یہ ہے کہ تعلقات مزید بہترہوجائیں گے۔

اس سے قبل مارچ میں امریکی صدرٹرمپ نے اپنے شمالی کوریا کے ہم منصب کی ملاقات کی دعوت کوقبول کرلیا تھا جس سے دنیا حیران رہ گئی تھی تاہم کچھ ہی روزبعد شمالی کوریا کی جانب سے ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات ختم کرنے کی دھمکی دے دی گئی تھی۔واضح رہے کہ جنوبی کوریا اورامریکی افواج کی مشترکہ مشقوں پر شمالی کوریا ناراض ہے اوراس نے فوجی مشق کو اشتعال انگیزقراردیا ہے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close