دنیا

القاعدہ کا سعودی ولی عہد بن سلمان کو شدید انتباہ / ولی عہد گناہوں والے منصوبوں سے باز رہے

ریاض: سعودی عرب کی دست پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عربیہ میں ” گناہوں والے منصوبے” نافذ کرنےسے گریز کریں۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق القاعدہ کے سیٹلائٹ چینل ” مدد نیوز بلیٹن ”  میں جاری بیان میں سعودی عرب کی دست پروردہ دہشت گرد تنظیم القاعدہ نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ سعودی عربیہ  میں ” گناہوں والے منصوبے” نافذ کرنےسے گریز کریں۔

اطلاعات کے مطابق القاعدہ نےاپنے بیان میں سعودی ولی عہد کو متنبہ کیا ہے کہ وہ ایسے اقدامات اور منصوبوں سے اجتناب کریں جو ” گناہوں سے بھرپور” ہوں۔ بیان میں کہا گیا کہ اصلاحات پسند ولی عہد نے مملکت میں خواتین کو گاڑی چلانے کی اجازت دی، ریسلنگ کے مقابلے منعقد کرائے جو کہ مخلوط تھے اور موسیقی کے بڑے بڑے کنسرٹ کا انعقاد کیا، اس کے ساتھ ساتھ مساجد کے بجائے سنیما گھروں کو آباد کرکے فلمیں دکھانا شروع کیں، ولی عہد کی جانب سے یہ تمام منصوبے گناہوں سے بھرے ہوئے ہیں جو انتہائی قابل مذمت اقدامات ہیں۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close