دنیا

ایران کا جنگی طیارہ تباہ، فضائیہ کے دو اہلکار شہید

ایران کے صوبے اصفہان میں فضائیہ کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ایرانی خبر ایجنسی کے مطابق ایرانی فضائیہ کا ایف 7 لڑاکا طیارہ تربیتی پرواز پر تھا کہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر حسن آباد شہر میں گر کر تباہ گیا، حادثے کا شکار طیارے میں دو پائلٹ سوار تھے جو خطرہ بھانپ کر طیارے سے بحفاظت پیرا شوٹ کے ذریعے باہر نکل گئے۔خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ تباہ شدہ طیارے کا ملبے دور تک پھیل گیا اور اس میں سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا۔ واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ 29 مئی کو بھی ایرانی فوج کا ایک تربیتی طیارہ تہران میں گر کر تباہ ہوا تھا جس میں عملے کے دو ارکان ہلاک ہوگئے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close