دنیا

مراکش افریقی یونین میں دوبارہ شمولیت کا خواہش مند

کش نے 32 برس دوبارہ افریقی یونین میں شامل ہونے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔

روانڈا میں افریقی یونین کے اجلاس میں ایک پیغام میں کہا کہ مراکش کے بادشاہ محمد ششم نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ مراکش دوبارہ اپنے خاندان کا حصہ بننا چاہتا ہے۔

مراکش نے سنہ 1984 میں افریقی اتحاد کی جانب سے مغربی صحارا کی آزادی کو تسلیم کرنے پر تنظیم سے علیحدگی اختیار کر لی تھی۔

مراکش مغربی صحارا کو اپنا مغربی صوبہ قرار دیتا ہے۔

مراکش تین دہائیوں سے افریقی یونین سے الگ رہا اور اس نے رواں برس مارچ میں صحارا کے تنازع پر اقوام متحدہ کے امن مشن سے اپنے فوجیوں کو نکالنے کی دھمکی بھی دی تھی

اب مراکش میں حکام بظاہر یہ سمجھتے ہیں کہ افریقی یونین میں موجودگی نہ ہونے کی وجہ سے مغربی صحارا کے تنازع پر ان کو سفارتی سطح پر مدد نہیں مل رہی۔

مراکش نے افریقی یونین میں دوبارہ شمولیت کے لیے رابطے پہلے سے شروع کر دیے تھے اور روانڈا میں اجلاس کے لیے خصوصی مشیر کو بھیجا گیا ہے۔

افریقی یونین نے مغربی صحارا کے مستقبل کے حوالے سے ہونے والے مقامی ریفرینڈم کے حق کی حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

خیال رہے کہ افریقہ میں مراکش واحد ملک ہے جو اس وقت افریقی یونین کا حصہ نہیں ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close