دنیا

انگور جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔

ہاورڈ اسکول آف پبلک ہیلتھ اور ایسٹ اینجلا یونیورسٹی کی مشترکہ تحقیق میں کہا گیا ہے کہ انگوروں کا استعمال درمیانی عمر میں توند پر جمع ہونے والی چربی کی روک تھام اور جسمانی وزن میں کمی کے لیے مفید ثابت ہوسکتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ روزانہ کچھ مقدار میں انگور کھا کر یہ فائدہ حاصل کیا جاسکتا ہے۔

محققین کے مطابق اس کی وجہ انگوروں میں پائے جانے والے قدرتی جز فلیونوئڈز ہوسکتا ہے۔

یہ جز بلڈ پریشر اور کولیسٹرول کی سطح میں کمی لانے کی صلاحیت بھی رکھتا ہے جس سے امراض قلب اور کینسر کا امکان کم ہوجاتا ہے۔

اس تحقیق کے دوران 24 برسوں میں ایک لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں تین گروپس میں تقسیم کیا گیا۔

ان کی غذائی عادات کے معائنے سے معلوم ہوا کہ جن افراد نے فلیونوئڈز سے بھرپور غذاﺅں کا استعمال کیا وہ اپنا جسمانی وزن متوازن رکھنے میں کامیاب رہے بلکہ اس میں کمی لائے۔

یہ جز انگور، بلیو بیری، اسٹرابری، چیری، بلیک بیری وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔

محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے معلوم ہوتا ہے کہ فلیونوئڈز سے بھر پور غذا کا درمیانی عمر میں استعمال جسمانی وزن کو مستحکم رکھنے میں کامیاب رہتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close