Featuredدنیا

اشرف غنی کا افغان طالبان کے ساتھ جنگ بندی کا اعلان

کابل: افغان صدر ڈاکٹر اشرف غنی نے افغان طالبان کے ساتھ ستائیسویں رمضان المبارک سے عید الفطر کے پانچویں دن تک جنگ بندی کا اعلان کردیا۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں افغان صدر کا کہنا تھا کہ افغان سیکیورٹی فورسز صرف افغان طالبان کیخلاف اپنی کارروائیاں روکیں گی جبکہ داعش و دیگر غیرملکی انتہاپسند گروپوں کیخلاف جنگ جاری رکھی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جنگ بندی کا مقصد افغان طالبان کو یہ سمجھنے کیلئے ایک موقع دینا ہے کہ جنگ سے دلوں اور اذہان کو نہیں جیتا جا سکتا بلکہ الٹا لوگ ان سے دور جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ افغان صدر کی جانب سے اعلان جنگ بندی کے جواب میں افغان طالبان کی طرف سے تاحال کوئی بیان نہیں آیا ہے البتہ رمضان المبارک سے قبل امریکہ اور افغان حکومت کی جانب سے رمضان کے دوران جنگ بندی کی اپیل کو وہ ضرور مسترد کرچکے تھے۔

Tags

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close